ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈینگی کے خلاف لڑائی میں جیت گئی دہلی:اروند کیجریوال

ڈینگی کے خلاف لڑائی میں جیت گئی دہلی:اروند کیجریوال

Sun, 10 Nov 2019 22:43:33    S.O. News Service

نئی دہلی،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ شہر میں اس سال اب تک ڈینگی کے 1100 سے کم کیس سامنے آئے اور مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2015 کے مقابلے میں یہ کامیابی ہے، جب قومی دارالحکومت میں ڈینگی کے 15000 معاملے درج کئے گئے تھے اور 60 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔کیجریوال نے ایک ستمبر کو شروع کئے گئے 10 ہفتے، 10 بجے، 10 منٹ مہم میں لوگوں کی کوششوں کے لئے ان کی تعریف کی۔مہم کے تحت 10 ہفتے تک ہر اتوار کی صبح دس بجے 10 منٹ کے لئے لوگوں کو ان کے گھروں اور ارد گرد جمع پانی کو ہٹانا ہوتا تھا، تاکہ مچھروں کی پیداوار اضافہ نہ ہوسکے۔ ڈینگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے دہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ مجھے دہلی پر فخر ہے۔ڈینگی سے 100 سے زیادہ ملک متاثر ہوئے ہیں۔کسی نے ڈینگی کا حل نہیں سمجھا لیکن دہلی نے راہ دکھائی۔کیجریوال نے کہا کہ ایسی مہم ملک کے دیگر ریاستوں میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں چلنی چاہئے۔ ڈینگی سے متاثر بہت سے مقام ہیں۔مجھے امید ہے کہ ایسی مہم دنیا بھر میں چلائی جائے گی۔میں دہلی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ہم نے 10 ہفتے پہلے مہم شروع کرکے ڈینگی کے خلاف لڑائی شروع کی تھی۔مہم کے تحت آج آخری اتوار ہے جب ہم اپنے گھروں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ہم نے ڈینگی کے خلاف لڑائی جیت لی ہے۔


Share: